22 فروری 2014 - 20:30
خليج فارس کا خطہ تمام ممالک، خاص طور پر ہمسايہ ممالک کے لئے خاص اہميت کا حامل

صدر حسن روحاني نے عرب امارات کي پارليمنٹ کے اسپيکر سے ملاقات ميں دونوں کے تعلقات کو دوستانہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام اسلامي ممالک، خاص طور پر ہمسايہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار رکھنا چاہتا ہے۔

ابنا: صدر حسن روحاني نے عرب امارات کي پارليمنٹ کے اسپيکر سے ملاقات ميں دونوں کے تعلقات کو دوستانہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام اسلامي ممالک، خاص طور پر ہمسايہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے ايران اور عرب امارات کے درميان وسيع اور قريبي تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان تجارتي تعلقات نہايت مستحکم ہيں، تاہم باہمي تعاون سے انہيں مزيد فروغ ديا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک تجارتي لين دين کے ساتھ ساتھ دہشت گردي اور انتہاپسندي کے خلاف مہم ميں بھي ايک دوسرے کا بھرپور ساتھ دے سکتے ہيں۔اس موقع پر عرب امارات کے اسپيکر جناب محمد احمد المر نے کہا کہ اسلامي تعاون تنظيم کے پارلماني يونين کي افتتاحي اور اختتامي تقريب ميں عالمِ اسلام کو درپيش چيلنجز اور انکے حل کے حوالے سے آپکي باتيں نہايت مؤثر تھيں، انہوں نے صدر حسن روحاني کو مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کي حکيمانہ پاليسيوں سے ايران بہت جلد اپنا مقصد حاصل کرے گا۔

.....

/169